بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر ہوگا‘ فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، مراعات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، کراچی پیکج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی معیشت پراثراندازہوتی ہے، امن وامان کے باعث سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول میسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے انفرا اسٹرکچرمیں بہتری آئے گی، صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، کراچی ترقی کرے گا توملک ترقی کرے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔

اب پرتشدد مظاہروں کا مستقل حل نکالنا ہوگا: فواد چوہدری

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں شرپسند عناصر اور شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں