اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو خطے میں ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے، فواد چوہدری کا دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی مائی کے لال میں جرأت نہیں جو خطے میں ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نئی سوچ نے جنم لیا ہے کہ مسائل جنگوں سے حل نہیں کئے جاسکتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا کے بعد دنیا افغانستان صورتحال سے آنکھیں چرا رہی ہے لیکن خطے میں کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں جو ہماری مرضی کے بغیر فیصلے کرے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پر فیٹف کی پابندیاں لگتی ہیں، اس میں ہمارا کردار ہے، انٹرنیشنل لیگل فریم ورک کو بطور وار فیئر پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے، ہم سب مل کر ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

بھارت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی انفولیب پکڑی گئی ، جو 900ویب سائٹ چلائی جارہی تھی ، بھارت ان ویب سائٹ کو پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کسی بھی ادارےمیں پروموشن کیلئے ضروری ہے کہ صلاحیت کو مدنظررکھا جائے ، وار فیئر کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا پڑے گا کیونکہ بیانیہ اور رائے کی جنگ تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں