اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے نیوزی لینڈمیں فائرنگ کے واقعہ پردکھ اورافسوس ہے، شکر ہے بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کی دعائیں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا شکرہےبنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، پاکستان نے نے کئی سال پہلے ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا، پاکستان اس درداورتکلیف کو محسوس کرسکتا ہے۔
Shocked n griefed on news of multiple attacks at two mosques in Christchurch NewZeland,hearts and soul of people of Pak are with people of New Zeland,Bangladesh Cricket Team escaped the attack;Pak suffered same situation years back n can feel n relate to the pain n misery,
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 15, 2019
یاد رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلح افراد نے مساجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 27 افراد جاں بحق
حملہ آور نے النورمسجد اور لِین وڈ میں نمازجمعہ کے دوران نمازیوں پر فائرنگ کی، مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔
یوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈین کا کہنا ہے یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، پولیس حکام نے ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکرلیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کرنے والا لڑکا آسٹریلیوی شہری ہے،حملہ آورکی عمر27سال ہے۔