بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایاز صادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکر بدترین رہا، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکربدترین رہا، ان کےدورمیں اپوزیشن زیادہ تربائیکاٹ پر ہی رہی، انھوں نے عمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لیگی رہنما ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایازصادق کا ریکارڈ بحیثیت اسپیکربدترین رہا ، انھوں نے اپنےدورمیں اپوزیشن کودبایا، ایازصادق نے پاناما ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے سے انکار کیاتھا۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا ایازصادق نےعمران خان پرجعلی ریفرنس دائرکیاتھا، ان کےدورمیں اپوزیشن زیادہ تربائیکاٹ پر ہی رہی۔

گذشتہ روز وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھا طےکیاتھاایک آدمی اپوزیشن اورایک حکومت سےبات کرےگا، عمران خان اپوزیشن میں تھےتوانہوں نےنوازشریف کومبارکباددی اور مبارکباد دے کر عمران خان نے صرف 4 حلقے کھولنے کا کہاتھا،فوادچوہدری

فوادچوہدری کا کہنا تھا ان کو 4 سال لگ گئے 4حلقےکھولنےمیں پھر40حلقےکھل گئے، پہلےدن شہبازشریف کوکہاہم آپ کےتحفظات پرکمیٹی بنائیں گے، تالی دونوں ہاتھوں سےبجتی ہے، ایسانہیں ہوگاکہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو۔

انھوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن جیساکرےگی حکومت بھی ویساہی کرےگی، ایوان کےکچھ تقاضےہوتےہیں، اگرایوان چلاناہےتوتالی دونوں ہاتھوں سےبجےگی، اپوزیشن نےپھریہی حرکتیں کرنی ہیں توہمیں بتادیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں