اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دنیا کے چند بہترین پروگرامز سے ہے، نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید مؤثر ہوگی۔
پاکستان کا میزائیل پروگرام دنیا کے چند بہترین میزائیل پروگرامز سے ہے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ ہماری دفاعی طاقت میں اہم اضافہ ہے ، انشاللہ ہماری قوت حزب اس شاندار اضافے سے مزید موثر ہو گی https://t.co/uh9PYQLe4T
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 26, 2021
گذشتہ روز پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، اس موقع پر زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل کے ڈیزائن اورٹیکنیکل امورکا کامیاب مشاہدہ کیا۔
ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دیتے ہوئے سائنسدانوں اور انجینئرزکے عزم اور تکنیکی مہارتوں کو سراہا۔
بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم اورعسکری قیادت نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی تھی۔