اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بی آر ٹی منصوبہ مکمل سامنے آئےگا تو پراپیگنڈا کرنے والے چھپتے پھریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا روٹ دیکھا، اتنا بڑا پراجیکٹ کہ پورا پشاور اس منصوبے سے فائدہ اٹھائےگا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حیران ہوں لوگوں نے منصوبہ دیکھے بغیر کیسی کیسی کہانیاں گڑیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے اپنا وقت لے دباؤ میں نہ آئے، جب منصوبہ مکمل سامنے آئے گا تو پراپیگنڈا کرنے والے چھپتے پھریں گے۔
پشاور میں BRT منصوبے کا روٹ دیکھا، اتنا بڑا پراجیکٹ کہ پورا پشاور اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے گا، حیران ہوں لوگوں نے منصوبہ دیکھے بغیر کیسی کیسی کہانیاں گڑیں، حکومت کو چاہئےاپنا وقت لیں دباؤ میں نہ آئیں جب منصوبہ مکمل سامنے آئے گا تو پراپیگنڈہ کرنیوالے چھپتے پھریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2020
‘ بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کردیا جائےگا’
یاد رہے کہ رواں ماہ 4 فروری کو وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ آخری مراحل میں ہے، بی آرٹی کا افتتاح اپریل میں کر دیا جائے گا،عدالت میں احتیاط کےطور پر جون کی تاریخ دی گئی ہے۔