جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘ ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر فواد چوہدری نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے پر کہا ہے کہ ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معاشی تباہی کےبعداب نئی مصیبت کوروناکی شکل میں اٹھ گئی ہے، کراچی اورحیدرآبادمیں کورونا کی شرح 10 فیصدسے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورونا پھر بڑھ رہا ہے، ڈر ہے یہ نالائق ٹیم معاشی عذاب کے بعد کورونا کے عذاب میں نہ مبتلا کر دے۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں