تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شفاف الیکشن کیلئےتگڑا الیکشن کمشنرہونا چاہیے،فواد چوہدری

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے تگڑا الیکشن کمشنر ہونا چاہئے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جو تین نام آئے ہیں، جو قابل احترام ہیں، حکومت ان ناموں پر غور کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکے تقرر کیلئے تجویز کئے گئے ناموں پر کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے ججز کے بجائے بیورو کریٹس کے نام بھیجےہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں جدید ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن میں متعارف کراسکیں، شفاف الیکشن کیلئے تگڑا الیکشن کمشنر ہونا چاہیئے، الیکشن شفاف ہوں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھاسکے ، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہماری اہم منشا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا اگراتفاق رائے ہو جائے تو ٹھیک نہیں تو3 نام مزید اور آئیں گے، شہبازشریف کے بھیجے گئے تینوں نام بہت معتبرہیں، حکومت ان ناموں پر غور کرے گی ، انشااللہ اپوزیشن اور حکومت کا لیکشن کمشنر کے ایک نام پراتفاق رائے ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی ریٹائرمنٹ سے پہلےنام پر اتفاق رائے ہوجانا چاہیے اور شہبازشریف کوملک واپس آکر مقدمات کاسامنا کرنا چاہیے۔

یاد رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنرکےتقررکیلئے3نام وزیراعظم عمران خان کوبھجوائے ہیں، جس میں ناصرمحمودکھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -