اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں پہلی بار طاقتور کو کٹہرے میں جوابدہی کےعمل سے گزرنا پڑا.
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے چیف جسٹس ثاقب نثارکے سبکدوش ہونے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا.
[bs-quote quote=”چیف جسٹس ثاقب نثارنے ڈیموں کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا، ان کے اس عظیم مقصدکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے آئین کی بالادستی، قانون پر عمل داری کو تحریک کی شکل دی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے عوام کی بے بسی کے احساس کو ختم کیا.
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے اقدامات نے عدلیہ کے ادارے پر عوام کے اعتماد کو مضبوط کیا، پہلی بار طاقتور کٹہرےمیں جوابدہ ہوئے.
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ڈیموں کی تعمیر کا عظیم مشن شروع کیا، ان کے اس عظیم مقصدکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے.
یاد رہے کہ آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی مدت ملازمت کا آخری دن ہے۔
مزید پڑھیں: عدلیہ میں کرپشن انصاف کا قتل ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار
جسٹس میاں ثاقب نثار کے دبنگ فیصلے ملک کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں نئی نظیریں قائم کر گئےاور ملکی عدالتی تاریخ کےسب سے متحرک چیف جسٹس کا اعزازحاصل کیا۔