اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑ دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کےخواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتے کیلئے ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آچکےہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھوچکا ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔
نون لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، ملک کا سیاسی بحران سنگین ہو رہا ہے،135 حلقوں سے استعفیٰ آ چکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 12, 2022
دوسری جانب رہنما شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پرچھاپے تلا شیاں، چادر، چاردیواری کی بے حرمتی،کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں، درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے تلا شیاں فیملی عورتوں کی چادر چاردیواری کی بے حرمتی۔ کیا ہو گیا ہے آپکو؟ حوصلہ کریں۔ درسط اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔
ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 12, 2022
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہمارا ورکرہماری جان ہے سارے عمل پر عدالت سےرجوع کریں گے اور ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا۔