اشتہار

ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی بڑی کامیابی، انڈیا اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا پروپیگنڈا بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو انڈیا اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا فیک نیوز اور پروپیگنڈاکی لڑائی کیلئےصف بندی بہت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے انڈیا اور افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پر ڈیجیٹل میڈیاونگ مبارکباد کا مستحق ہے، ڈیٹا نے ثابت کیا فیک نیوز اور پروپیگنڈاکی لڑائی کیلئےصف بندی بہت ضروری ہے، پاکستان کی رائےعامہ کوحقیقت سےآگاہ رہنا چاہئے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فسادپھیلانےمیں باہرکےلوگوں کابڑاحصہ ہوتاہے، بلوچستان میں بچے کے ریپ پرجعلی ٹرینڈچلایا گیا، جس میں 20ہزارکےقریب ٹویٹس ہندوستان ،امریکا سے ہوئیں، اسی طرح ٹی ایل پی مہم میں4لاکھ ٹویٹس15گھنٹےمیں ہوئیں جس کا بڑاحصہ بھارت کاہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا تھا لہ زلفی بخاری کےحوالے سے ٹرینڈ چلا تھا کہ اسرائیل کادورہ کیا، دلچسپ بات یہ تھی کہ یہ ٹرینڈ اسرائیلی گروپ نےبنایاتھا، 10ہزار کے قریب اس ٹرینڈ پر ٹویٹس کی گئیں، ٹرینڈمیں جےیوآئی ف اورمسلم لیگ ن نےحصہ لیا جبکہ یہ بنیادی طورپراسرائیلی ٹرینڈتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نورمقدم کیس ہواجوکہ مجرمانہ کیس ہے، بھارتی وی اون چینل نےنورمقدم کیس پر ویڈیوز بنائی،فوادچوہدرنور مقدم کیس پر مہم چلائی گئی کہ پاکستان خواتین کیلئےمحفوظ نہیں، پاکستان کوبہت بڑی میڈیا وار کا سامنا ہے ، جعلی خبروں کوپاکستان کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں