اسلام آباد: حکومت نے پیمرا کو ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا.
ان خیالات کا اظہار وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےاطلاعات کے اجلاس میں کیا. اجلاس فیصل جاویدکی زیرصدارت ہوا.
[bs-quote quote=” الیکٹرانک، پرنٹ اورڈیجیٹل میڈیا کے لئے ایک ہی اتھارٹی ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا سے متعلق جامع قانون سازی کے لئے ابتدائی ورکنگ پیپرتیارکرلیا ہے.
فواد چوہدری کے مطابق الیکٹرانک، پرنٹ اورڈیجیٹل میڈیا کے لئے ایک ہی اتھارٹی ہوگی، جو ہر قسم کے میڈیا پر نظر رکھے گی، اس میں تمام اتھارٹیز کا انضمام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 2 وزرا کے خلاف بے بنیاد خبر پر پیمرا سے نوٹس کا مطالبہ
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی پر اشتہارات وزارت کی منظوری کے بعد چلائیں گے، وزارت اطلاعات نے اشتہارات کے مواد کے لئے کمیٹی بنا دی ہے.
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرسکتے، جمہوریت میں صحافت پرپابندی نہیں ہونی چاہیے، میڈیا کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی.
یاد رہے کہ پیمرا کو اب سے سولہ برس قبل پرویز مشرف دور میں قائم کیا گیا تھا۔