اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کے بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کے بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2 دن میں ان 4 ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا، جوپارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجےجائیں گے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شریف،زرداری کے فرنٹ مین کےبجائے بہترنام کا انتخاب کرے گا۔

خیال رہے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گیا ، مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ، پارلیمانی کمیٹی رپورٹ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نواز سکھیرا ،نوید اکرم چیمہ ،احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں