بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

انشااللہ 6 سے 8 ماہ میں 10 ہزار بیٹری رکشے سڑک پر آجائیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انشااللہ 6 سے 8 ماہ میں 10ہزار بیٹری رکشے سڑک پر آجائیں گے اور تین سے پانچ سال میں انجن  والے رکشوں پر پابندی لگا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوالٹی اسٹینڈرزاسوقت بیٹری کے رکشوں کےاسٹینڈرزبنارہاہے، انشااللہ 6 سے 8 ماہ میں پہلے 10ہزار بیٹری رکشے سڑک پر آجائیں گے اور تین سے پانچ سال میں انجن والے رکشوں پر پابندی لگا سکیں گے۔

یاد رہے اگست میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں : فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

بعد ازاں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے ، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، 50روپےفی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے اور الیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں