جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سو فیصد آئینی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سو فیصد آئینی ہے، وزیراعظم ، صدر اورکابینہ یکسو ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج آرگنائز اور عمل کرنے والا ادارہ ہے، آرمی چیف پاک فوج کی کمانڈ کرتے ہیں، توسیع کا معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی ہے، جواپوائنٹ کرتاہےوہ ری اپوائنٹ بھی کرسکتاہے ، عدالت اس معاملے پر ہمیں گائیڈ لائن دے دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ،صدر اوروزیراعظم پاکستان کی ایک حیثیت ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم اور کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے ، کابینہ یکسو ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ملک کے مفاد میں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کابینہ جو بھی متفقہ فیصلہ کرتی ہے وزیراعظم اس کی منظوری دیتے ہیں ، آرمی چیف کے عہدے کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یہ 17یا 18گریڈ کے افسر کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں ہے، کل آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے طریقہ کار کو پورا کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار مختلف ہے ، سوچنا ہوگاصورتحال میں ملکی حالات دیکھیں یاقانونی پیچیدگیوں کو، سیکیورٹی صورتحال چیف ایگزیکٹیو اور کابینہ نے دیکھنی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا عدالت اور ججز کی طرح پاک فوج کی قیادت کا احترام بھی اہم ہے، اداروں کےدرمیان بیلنس ہونا چاہیے اسے خراب نہیں ہوناچاہیے، آرمی چیف کا عہدہ اتنا اہم ہے کہ اس پرزیادہ گفتگو سے ہیجان پیدا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سوفیصدآئینی ہے، اس معاملے کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں