جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جیوگروپ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اپنے پروگرام ، خبریں لندن میں خود ہی سنسر کر رکھی ہیں، ان کا خیال ہے اس طرح صرف پاکستانی عدالتوں سے ڈیل کرنا ہوگا، چلیں شروع پاکستان سے کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے لکھا جعلی شہادتیں بنانا اور پروگرام کرنے پر آج سے ہی کارروائی کا آغاز ہوگا، خانزادہ تو ٹیلی پرامپٹر پر جو لکھا ہوا دیا جاتا ہے پڑھ دیتا ہے اصل ایجنڈا میر ابراہیم کا ہے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف نے عمرظہور اور جنگ جیو گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رات شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں جھوٹ بولا گیا، عمر ظہورنامی شخص کو گھڑی نہیں بیچی گئی، عمر ناروے کا شہری ہے اس کے بھائی جیلوں میں ہیں، عمر کیخلاف دبئی، جنگ گروپ کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ویلیوایشن پر پندرہ نومبر کی تاریخ درج ہے، ایک اور اہم بات بتادوں عمر ظہور کا نام گزشتہ ماہ انٹرپول کی لسٹ سے نکالا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں