اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم ایف کی ڈیل مل گئی اور مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اچھی خبر کہ آئی ایم ایف کی ڈیل مل گئی؟ روپیہ کی حیثیت ختم کر دی ، مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئی، تاجروں کا کاروبار ختم ہو گیا ، کارخانے اور کنسٹرکشن کا کام ختم ہو گیا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اب اس پر لڈیاں ڈالیں کہ آئی ایم ایف کی ڈیل مل گئی؟ سو پیاز اور سولتر کی تصویر دکھانی ہوتو کرائم منسٹر اور فنانس کی ٹیم کی تصویر لگا دیں۔
اچھی خبر کہ IMF کی ڈیل مل گئ؟ روپیہ کی حیثیت ختم کر دی، مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ گئ، تاجروں کا کاروبار ختم ہو گیا کارخانے اور کنسٹرکشن کا کام ختم ہو گیا اب اس پر لڈیاں ڈالیں کہ IMF کی ڈیل مل گئ؟ سو پیاز اور سو لتر کی تصویر دکھانی ہو کرائم منسٹر اور فنانس کی ٹیم کی تصویر لگا دیں https://t.co/4Wo0jsz3AU
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اورن لیگ کی نالائق ٹیم پہلےہی متوسط طبقےکی کمرتوڑچکی ہے، 230 کا ڈالر ہوگا تو کیسے گزارہ کریں گے؟ چند میڈیا اداروں اورمیڈیا کنسلٹنٹس کےعلاوہ ہر کوئی ناخوش اورغیرمطمئن ہے۔
What’s the breakthrough? IMF and Nalaiq team of PMLn has already broke the backbone of Middle class, how will we survive 230 ka USD? Except few media outlets and media consultants everyone is unhappy n unsatisfied https://t.co/REOTAMPHG8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2022