بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانے کا پلان تیار کیا گیا ہے، فواد چوہدری کا بڑا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانے کا پلان تیار کیا گیا ہے اور اس کے پیچھےمریم نواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحادعمران خان کے خلاف سیاسی محاذ پرناکام ہوگیا ، اس لئے وہ لوگ خوفزدہ ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سارے لوگ عمران خان کے قتل پرکام کر رہے ہیں اور توہین مذہب کا الزام لگا کر راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا توہین مذہب اوردہشت گردی مقدمات سے کچھ نہ بنا تومذہبی منافرت پھیلا کر پلان تیارکیا گیا، اس کے پیچھےمریم نواز ہے جو پیسے بھی خرچ کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ صحافی بھی مریم نواز کا ساتھ دے رہے ہیں، ان تمام لوگوں کی باری بھی آئےگی، یہ جوبھی کرلیں اس کا انہیں جواب ملے گا۔

سیلاب متاترین کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیلی تھون کامیڈیا پر شٹ ڈاؤن کیاگیا جس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں ، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے حکومت کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں