اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت آج دنیا میں تنہا ہے، ان کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا جا رہا.
[bs-quote quote=”پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بچگانہ حرکت کرکے پاکستان مخالف جذبات استعمال نہ کرے، پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، ہماری فوج کی بہادری کی مثال دنیا جانتی ہے، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں.
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں پر جو مظالم کیے جا رہے ہیں، ہمیں اس پر شدید تشویش ہے، پاکستانی افواج کی بہادری کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت مذاکرات پر آنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں.
مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نیب کی کارروائیوں سے لاتعلق ہے، احتساب کے عمل کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں، نیب کی کارروائی جہاں بھی ہوئی ہے ہم نے قانون کو سپورٹ کیا ہے، بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم مذاکرات اور تحقیقات دونوں کے لئے تیار ہیں.
خیال رہے کہ آج قومی احتساب بیورو نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدنی سے زاید اثاثوں کےا لزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
بھارت نے کلبھوشن کو وقت سے پہلے کیوں ریٹائر کر دیا؟
اپنی پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے کلبھوشن معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی موقف کے مطابق کلبھوشن کو 47سال کی عمر میں ریٹائر کیا گیا، سوال یہ ہے کہ کلبھوشن کو عمر کی حد سے پہلے کیوں ریٹائر کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے پاس اصل بھارتی پاسپورٹ ہے، جب اسے گرفتار کیا گیا، اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا، بھارت الزام لگاتا ہے کہ کلبھوشن کو چاہ بہار سے پکڑا گیا ، چاہ بہار سے پاکستان تک کے 9 گھنٹے کے سفر کے بھارت کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ سوال اٹھتا ہے کہ کیا بھارت نے ایران سے پوچھا یا نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھارتی رویے کی مذمت کی گئی۔