اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کراچی میں بارش سے تباہی پر کہا کہ ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چنددنوں میں حالات معمول پرآجاتے ہیں ، ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے، اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی،معمولات زندگی میں تعطل آئےگا ، پھرشوراٹھے گا، ہمیں حالات سےسبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔
مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چند دنوں میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں تو ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے، اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی معمولات زندگی میں تعطل آۓ گا پھر شور اٹھے گا، حالانکہ ہمیں ان حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہئے کہ ایسا نہ ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 31, 2020
یاد رہے وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔
انھوں نے کہا تھا کہ روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔