اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مریم اورنگزیب پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیلتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا یہ حکومت کتنے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ہے اس کا اندازہ اس سے لگالیں، وزیر خزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور وزیر اطلاعات ان کے ساتھ بیٹھ کر مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں۔
یہ حکومت کتنے سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ہے اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ وزیر خزانہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور وزیر اطلاعات ان کے ساتھ بیٹھ کر مسلسل فون پر ویڈیو گیم کھیل رہی ہیں، 🙄🙄
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مفتاح این ایف سی ،اٹھارویں ترمیم پرسخت تنقیدکر رہے ہیں، وفاق اورصوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے پرتنقید کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلز پارٹی حکومت بھی اس اہم نکتےپرمتفق ہو گئی، امیدہےن لیگ اورپیپلز پارٹی اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
مفتااسماعیل NFC ایوارڈ اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر سخت تنقید کر رہے ہیں، خوشی کی بات ہے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اس اہم نکتے پر متفق ہو گئ ہے امید ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2022