اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا ، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، شدیدنقصان کے لیے تیار رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اندرونی سیاسی سازشیں کشمیریوں کی حالت سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، شدید نقصان کے لیے تیار رہیں۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا، بھارت پاکستان کے حصے کا پانی پتہ نہیں کیسے برداشت کررہاہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، تیار رہیں۔
ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں، مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاھدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں ، تیار رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 6, 2019
یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کشمیرکامسئلہ اس دھرنےکی وجہ سےپیچھےچلاگیاہے، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی قوت سے اختلاف ہے، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا،دھرنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں : کشمیر کا مسئلہ اس دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا ہے، فواد چوہدری
خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتخابی ریلی میں پاکستان کاپانی روکنےکی پھردھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں جو فیصلہ کرتا ہوں اسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کا پانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتاہے، بھارت کاپانی پاکستان نہیں جانےدوں گا اب ایک بوندپانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔