بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت میں بھی مودی کی ڈاکٹرائن کو چیلنج کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار پر اندر ہی سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اب بھارت میں بھی مودی کی ڈاکٹرائن کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت ایک سیاسی لڑائی چل رہی ہے جس کے باعث پورا خطہ خطرے میں چلا گیا ہے۔

[bs-quote quote=”جو 72 گھنٹے پہلے صورتِ حال تھی اب وہ نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مودی نظریے نے خطے کے کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹے پہلے جو صورتِ حال تھی اب وہ نہیں، صورتِ حال بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم پاک بھارت کشیدگی پر پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کی جانب سے بھارت پر حملہ نہ کرنے کا دباؤ تھا، اب بھارت میں بھی مودی کے نظریے کو چیلنج کیا جا رہا ہے، جیسے جیسے وقت گزرے گا صورتِ حال واضح ہوتی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ہار چکا ہے، ذاتی رائے میں اگلے 72 گھنٹوں میں صورت حال مزید بہتر ہوگی، بھارت سے 3 جنگیں لڑیں، چوتھی جنگ مسلط کی تو بھرپور رد عمل ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا کالعدم تنظیموں‌ کے حوالے سے اہم قدم

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے معاملے پر معاشی، سیاسی اور انتظامی اسٹریٹجی ملا کر کام کر رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے آج کالعدم تنظیموں کے اثاثہ جات پر پابندی کا نیا ایس آر او جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکومت کو کسی بھی کالعدم تنظیم کے منقولہ، غیر منقولہ اثاثوں تک رسائی ہوگی، کالعدم تنظیموں کے فلاحی ادارے بھی حکومت کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں