بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کے چاند کی تاریخ غلط دی، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال نے رجب ، ذیقعد اور صفر کی تاریخ غلط دی ، یہ معاملہ ہماری ذات کانہیں بلکہ قوم کا معاملہ ہے، وزارت مذہبی امور اور تمام مکاتب فکرسےملکرچاندکامسئلہ حل ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال پراختلاف ختم کرنے کےلیےوزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں طاہرمحمود اشرفی، اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت مذہبی امور کا وفد شریک ہوئے ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان چاندکے معاملے میں سائنس کو نہیں مانتے، پھرتویہ بیماری کےعلاج کےلیےبھی سائنس استعمال نہیں کریں گے، ہمارا ماننا ہے کہ تمام علوم کاماخذقرآن پاک ہے، ہماراکام ہےہم لوگوں کوعلم اورتحقیق کی طرف بلائیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں ہمارے لئے مقدس ہیں، سعودی عرب،ایران اپنےکام سائنس وٹیکنالوجی کی مددسےکرتےہیں، بہت سے ممالک اپنے اسلامی کیلنڈر پر چل رہے ہیں، وزارت مذہبی امور، رویت ہلال کمیٹی چاندکامسئلہ حل کرسکتی ہیں،فوادچوہدری

وفاقی وزیر نے کہا کہ  دوربین نےعدسہ کی جدیدشکل ہے، چاندزمین کےگرد 27 دن میں اپناچکرپوراکرتاہے، چاندکا مہینہ یا 29 دن کا ہوگا یا 30 دن کا ہوگا، چاندزمین،سورج ایک لائن میں آتےہیں توچاندکی پیدائش ہوتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ  رویت ہلال نےرجب ،ذیقعد اور صفر کی تاریخ غلط دی ، ہم نے تصاویر دیں کہ جیونی پر چاند نظر آ رہا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کا کام معیار کے مطابق نہیں ، اسلامی تہوار زبردستی نہیں تھوپے جا سکتے ، عقل وشعور نہ رکھنےوالی قومیں معذور ہوتی ہیں ،ہمیں معذور نہیں بننا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  مرتبہ رویت ہلال کمیٹی نے چاندکی غلط تاریخیں بتائیں، یہ معاملہ ہماری ذات کانہیں بلکہ قوم کا معاملہ ہے ، وزارت مذہبی امور اور تمام مکاتب فکر سے ملکر چاند کا مسئلہ حل ہوجائےگا ، ہم چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک چاند ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں