اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیب اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نیب پر برس پڑے، نیب کے اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اہلیت کے سنجیدہ بحران کا شکار ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیب کے اعلامیہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے. انھوں نے کہا کہ فضول بیانات کے بجائے کام پرتوجہ دے.

انھوں نے کہا کہ ضمانت دینا نیب کا اختیار نہیں تو مداخلت کیسے ہوئی، نیب پیچیدہ مقدمے کہاں سے حل کرے گا.

یاد رہے کہ آج صبح فواد چوہدری نے کہا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو  ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: کیا نیب فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کرنے والی ہے؟

بعد ازاں نیب نے اعلامیہ جاری کیا، جس کے مطابق فواد چوہدری کے نیب سے متعلق ماضی اور حالیہ بیانات کاجائزہ لیا جائے گا. یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فواد چوہدری کے بیانات نیب پر اثرانداز کی کوشش تو نہیں.

اعلامیہ کے مطابق بیانات کے جائزے کے بعد ضرورت پڑی تو کارروائی کی جاسکتی ہے، نیب انسداد بدعنوانی اور ملک سے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی کا ادارہ ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں