منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمند ہے، رپورٹ سے تاثرملاکوروناکےنیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ ثبوت ہےکہ ملزم بالکل صحتمندہے ، میڈیکل رپورٹ میں علاج شروع نہ کرنےکی وجہ بتائی گئی ، رپورٹ میں بتایاگیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانامناسب نہیں ، رپورٹ سے تاثرملاکوروناکےنیست ونابود ہونے پر علاج شروع ہوگا، عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کےساتھ۔

گذشتہ روز میاں نواز شریف کی 26 جون 2020 کی میڈیکل رپورٹ کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف کی جان کو شوگر اور پلیٹ لیٹس کے مسئلے کی وجہ سے خطرہ ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے رہتے ہیں، اگر اس حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع کیا گیا تو وہ کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو اگر کرونا ہو گیا تو پھر ان کا بچنا مشکل ہے، اس لیے اس صورت حالت میں ان کا باقاعدہ علاج شروع نہیں کیا جا سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں