اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

‘امید ہے 15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں ، امید ہے پندرہ جنوری سے پہلے نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ برطانوی حکومت اہلکاروں کا بھی ماننا ہے تیسری دنیا سےلوٹ مار کرکے آنےوالوں کی وجہ سے بدنامی ہوتی ہے، برطانوی نظام اور حکومت میں بھی یہی بیانیہ چل رہاہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں امید ہے برطانوی حکومت جلد فیصلہ کرے گی، امید ہے15جنوری سے پہلے نوازشریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوں گے۔

خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں