اسلام آباد : ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے پرو زیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ جس میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرتوانائی عمرایوب کو خراج تحسین کیا اور کہا رمضان میں بجلی کی فراہمی کے لئے آپ نے انتھک کوشش کی، طویل عرصے بعد اس رمضان میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہیں ہے، خداآپ کا حامی ومددگارہو۔
رمضان میں بجلی کی فراہمی کیلئے آپ نے انُتھک کوششش کی ہے، طویل عرصے بعد ایسا رمضان ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ درپیش نہیں، خدا آپ کا حامی و مددگار ہو https://t.co/aWAVwNNUKI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2019
گذشتہ روز وزیرتوانائی عمرایوب نے اپنے ٹوئٹ مین کہا تھا کہ پاکستان بھر میں 8789 فیڈز میں سے 99.74 فیصد سے سحری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے! صرف 22 فیڈرز کنڈوں کے باعث ٹرپ ہوئے ہم ان کو بجلی دینا چاہتے ہیں لیکن طاقت چوروں نے ایماندار لوگوں کو محروم کر دیا ہے۔
99.74% of the 8789 Feeders across Pakistan operational at Sehri. Mashallah, this is a new record! Only 22 Feeders tripped because of theft on them through kundas. We want to give them elec but the power thieves r depriving the honest people. Sehri & stealing? How can they?
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) May 20, 2019
یاد رہے چند روز قبل وزیرتوانائی عمرایوب نے دعویٰ کیا تھا رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، عمران خان کی حکومت نے نظام شفاف بنایا ،چوری کے خلاف مہم چلائی۔
مزید پڑھیں : رمضان میں ملک کےکسی حصےمیں سحرافطارمیں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، وزیرتوانائی کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا بجلی چوروں کےخلاف30ہزار مقدمات درج کرائے ، 4ہزارکوجیل بھیجا، اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرکے برطرف کیا۔