اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے ملک کے اربوں روپے چرائے، جس کا اب احتساب ہورہا ہے.
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے سیالکوٹ میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.
انھوں نے ن لیگ کی رہنما کے خطاب اور شرکا کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوام کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ن لیگ کی کافی دیگیں بچ گئیں، مریم بی بی وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امرا میں کام آئیں گی.
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان، اس کے کروڑوں عوام کے ساتھ ہوا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اور بھائیوں نے والد کی مدد سے ملک کےاربوں روپے چرائے، چوری شدہ دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی.
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ ظلم ہے.
انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحب زادی سوشل میڈیا کنویشنز کے بہانے پہلی بار پاکستان دیکھ لیں گے، اس سے پہلے یقیناً انھوں نے پاکستان کے اتنے چکرنہیں کاٹے، ساری سیر وسیاحت کے بعد انہیں اس پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا.
مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔