پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

صدرعارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات سے متعلق فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے صدرعلوی سے ملاقاتوں میں الیکشن پر بات چیت کےلیے آمادگی کا اظہارکیا اور نواز شریف سے مشاورت کا وقت مانگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حالیہ 75 فیصد ضمنی الیکشن پی ٹی آئی جیتی ہے، یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں، الیکشن کراتے ہیں تو پی ٹی آئی جیتے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب ان کی کوشش ہے کسی طرح عمران خان کو سیاست سے نکالا جائے، جس طرح یہ جہاز پر آئے ہیں اسی طرح جہاز پر چلے جائیں گے، الیکشن سے یہ بھاگ رہے ہیں کیونکہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں ہم توڑ دیں گے مگر نئی قیادت آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کا انتظار ہے، دیکھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کیا فیصلے کرتی ہے اس کے بعد ہم بھی اپنے فیصلےکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 20 دسمبر تک الیکشن پر تیار نہ ہوئی تو اکیس دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، ہماری پوری کوشش ہے کہ 20 مارچ سے پہلے عام انتخابات ہوں۔

فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ صدرعارف علوی سے اسحاق ڈارکی دوملاقاتیں ہوئی ہیں ، جس میں اسحاق ڈار نے صدر صاحب سے کہا ہے حکومت الیکشن پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ نواز شریف سے مشورے کے لیے وقت مانگا گیا، دیکھتے ہیں نوازشریف کا کیا جواب آتا ہے، اسحاق ڈار نوازشریف سے مشاورت کرکے صدرعارف علوی کو آگاہ کریں گے، اسحاق ڈارکی جانب سے ابھی تک صدر کو کچھ بتایا نہیں گیا۔

پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی یا مونس الٰہی سیاسی لوگ ہیں، سیاسی مفادکودیکھتےہیں، ان کوہماری طرف سیاسی مفاد نظر آیا تو یہاں آگئے، ماضی کے فیصلے بھی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے سامنے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی اورمونس الٰہی یقین دہانی کراچکے کہ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے ، پرویزالٰہی اورمونس الٰہی چاہتے ہیں اسمبلی ٹوٹتے ہی 90 دن میں الیکشن ہو جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں