اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو کمزور سمجھنا بڑی غلط فہمی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوکمزور سمجھناغلط فہمی ہے،ان کے ساتھ دو تہائی پاکستان کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کے بیان پر کہا کہ دانیال چوہدری47ہزارووٹوں سےہارےاوروہ بتارہے تھے کہ کیاکرنا چاہیے، دانیال چوہدری کاتوبس چلے اپوزیشن کو ختم کر دیں اورن لیگ تنہاحکومت کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ساراووٹ بانی پی ٹی آئی کاہے،پی ٹی آئی پرپابندی لگائیں یانہیں اہم بانی ہیں، معلوم نہیں کون مسلم لیگ ن کواس قسم کے بے وقوفانہ مشورے دے رہا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے بتایا کہ کسی میٹنگ میں کبھی گفتگو نہیں ہوئی کہ جی ایچ کیوپرمظاہرہ کردیں، بانی پی ٹی آئی نےکبھی جی ایچ کیو یا کور کمانڈر ہاؤس پرجاکر مظاہرہ کرنے کا نہیں کہا ، عوامی بیان دیناہوتاتوبانی پی ٹی آئی عوام میں ہی کہہ دیتےکہ کہاں احتجاج کریں، اندرہی طےکرلیں کہ احتجاج کرناہےتوپھراحتجاج کرنےکیلئےکون آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوکمزور سمجھناغلط فہمی ہےان کیساتھ دوتہائی پاکستان کھڑاہے، بانی پی ٹی آئی کو کمزور نہ سمجھیں، تلخیاں دور کرنےکیلئےماحول بھی بنائیں، ان کو اےکلاس دیں،اہلیہ کو ریلیز کریں،ایسےاقدامات کیےجائیں جس سےبات چیت کاماحول بن جائے۔

رؤف حسن کی گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رؤف حسن باہر آجائیں گے تو ان سےدوبارہ لڑلیں گے، رؤف حسن کی گرفتاری زیادتی ہےفوری رہائی ملنی چاہیے، یہ کیاطریقہ ہےکہ کسی کوبھی گرفتارکرکےجیل میں ڈال دیاجاتا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوایک ہی طریقےسےباہرلایاجاسکتاہے، بانی پی ٹی آئی کوباہرلانےکیلئےجےیوآئی،جی ڈی اے اور دیگرجماعتوں سےالائنس کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کا دن تھا، جس دن بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر لایا جاسکتاتھا، 8فروری کوانتخابات ہوئے اور9فروری کومینڈیٹ چوری ہوئی، 9 فروری کےدن ہی پوری پی ٹی آئی کوعوام کیساتھ کھڑےہوناچاہیےتھا، لیاقت چٹھہ نےبیان دیاتووہ مہرثبت تھی لیکن اس کو بھی گنوا دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ جےیوآئی،جی ڈی اے اوردیگرجماعتیں ساتھ آگئی تواحتجاج کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، یہ حکومت کمزور ہے ایک دھکےپرکھڑی ہے،الائنس بن گیاتوحکومت گرجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے پی ٹی آئی کوتیاری کرنی چاہیے، فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے اورکوئی راستہ نہیں ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نےجےیوآئی سےاتحادکرلیاتوحکومت ویسےہی گرجائےگی، آئندہ45دن فیصلہ کن ہیں پی ٹی آئی کواپنی تیاری پوری کرنی چاہیے،آئندہ45دن میں فیصلہ ہوناہےکہ پاکستان نےکس طرف جاناہے.

انھوں نے بتایا کہ یہ حکومت توپوری کوشش کرےگی کہ پی ٹی آئی پرپابندی لگ جائے،اس حکومت کے پاس پی ٹی آئی پرپابندی کےعلاوہ راستہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں