بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

‘پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرنا سمجھدار اقدام ہے، مسائل کےحل کیلئےپاکستان کو ٹیک کمپنیوں کیساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں پب جی پرپابندی ختم کرناسمجھداراقدام ہے، پابندی انتہائی قدم ہے، مستقبل میں محتاط رہناہوگا ، مسائل کےحل کیلئےپاکستان کوٹیک کمپنیوں کیساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔

یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر سے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام سے پب جی کے قانون نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں گیم پر بندش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ملاقات میں ہونے والی طویل مشاورت کے بعد پی ٹی اے نے آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ‘ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے 24 جولائی 2020 کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم ’پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر عائد ہونے والی پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے تین نوجوانوں‌ کی خودکشی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں