اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

سرکاری افسران کو دھمکیاں ، فواد چوہدری کا راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرے میں کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے اسپتال میں زیرعلاج زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ، معاون خصوصی شہبازگل بھی فوادچوہدری کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم زیرعلاج اہلکاروں کی عیادت کرنےآئےہیں، الحمد اللہ جوفتنہ تھااس پراحسن طریقےسےقابوپایا، اس وقت پورے پاکستان میں صورتحال نارمل ہوچکی ہے، صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی بھی لگانی پڑی۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نبیﷺکی حرمت پیاری نہ ہوتوہم مسلمان ہی نہیں، کراچی میں فرقہ ورانہ سازش میں دشمن ملک کا ہاتھ تھا، ایسے فتنے جس سے ملک کی عالمی حیثیت متاثر ہو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انھوں نے قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا قانون نافذکرنےوالوں کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کمزور ریاست نہیں ہے کوئی ایسا سمجھنے کی غلطی بھی نہ کرے، مختلف آراہوتی ہیں،لیکن بلوے کرکے آپ حکومت پر رائے مسلط نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے، جسے آگے جانا ہے، صورتحال پر قابو پانے کا فیصلہ ہمارا اندرونی فیصلہ تھا کسی کا کوئی اثر نہیں تھا، سب اداروں نے مل کرایکشن لیا جو کامیاب ہوا، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیاجاسکتا۔

ن لیگی رہنما کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ راناثنا اللہ نے سرکاری افسران کے لیے شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، یہ زبان بانی ایم کیوایم اور پھر شدت پسندوں نےاستعمال کی، راناثنا اللہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ راناثنااللہ یان لیگ کے کسی بلونگڑے کو سیاست دائرےمیں کرنی ہوگی، نہ آپ افسران کو دھمکیاں دیں گے نہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کریں گے، راناثنااللہ کے خلاف کیس کےاحکامات دیے جارہے ہیں۔

شریف خاندان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا جاتی امراکی زمین بے نامی بوڑھی عورت کے نام منتقل کی گئی ، پھر وہ زمین نواز شریف کی والدہ کےنام منتقل کردی گئی، اس سے متعلق پورا قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تحریک اصل تحریک تھی پانامامیں اثاثےرکھنےکےخلاف احتجاج ہورہاتھا، پی ٹی آئی شفاف انتخابی عمل چاہتی تھی،ہماراکسی کاگھرگرانےکاکوئی ارادہ نہیں۔

جہانگیرترین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جہانگیرترین کا معاملہ پہلی بارنہیں ہوا، بابراعوان ،علیم خان نے استعفیٰ دیا اور مقدمے کا سامنا کیا، جہانگیر ترین اپنامقدمہ آئین اورقانون کے تحت لڑیں گے، حکومت کاکام تفتیش کرنا ہے،فیصلہ عدالت نے کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے عدالت میں خود کوبےگناہ ثابت کرنا ہے، جہانگیرترین سے حکومت کا کوئی معاملہ نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بھی جانتےہیں ہمارے نظام انصاف میں تاخیرہوجاتی ہے، انصاف صرف نہیں چاہیے ہوتے ہوئے نظربھی آنا چاہیے، جو پنجاب میں حکومت کرتےرہےان سےپوچھیں پولیس کےپاس وسائل کیوں نہیں.

مہنگائی سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے کا ریٹ کم ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے ایک ارب کی سیل کی ہے، 30 سال جو حکومت کرتے رہے ہیں ان سے پوچھیں انھون نے کیا کیا ، شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے سارا پیسہ خرچ کیا ہے اس سے سوال کریں۔

دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے احتجاج اور تحریک لبیک کے احتجاج میں بہت فرق ہے ، ہمارا احتجاج پانامہ کے خلاف تھا تحریک لبیک کا احتجاج فتنہ پر ہے،تحریک انصاف کی جدو جہد کو فتنے کے ساتھ نہ جوڑیں۔

تحریک لبیک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پرپابندی کا فیصلہ حکومت کا اپنا تھا ،کسی کےکہنےپرپابندی نہیں لگائی، بدقسمتی ہو گی کہ سیاسی تحریک کو فتنہ انگیز معاملہ سے جوڑ دیں، ٹی ایل پی ختم ہو گئی اور کالعدم تنظیم سے معاہدے بھی ختم ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں