جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

‘ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا، دوست ممالک اعتماد نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ خان نے کہا ہے کہ ہماری تحریک 10 ماہ بھی چلانی پڑی تو چلائیں گے لیکن پاکستان طویل سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوتا جا رہاہے، مہنگائی عروج پرپہنچ گئی ہے، تاریخی مہنگائی سے عوام بہت پریشان ہیں، بجلی کے بل تک ادا نہیں کر پا رہے۔

شہباز شریف کے دوروں کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف چین کا دورہ مکمل ناکام ہوگیا، دوست ممالک اعتماد نہیں کررہے، سعودی عرب کا دورہ بھی ناکام رہا اس حکومت پراعتماد نہیں کیاجارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کون سی سرمایہ کاری کی بات کر رہےہیں، پاکستان کواس وقت فوری طورپر5بلین ڈالرکی فوری ضرورت ہے، کہاں سےسرمایہ کاری آرہی ہےجبکہ فیکٹریاں بندہوتی جارہی ہیں۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کیا قوم اسی لیے ہے کہ بلاول آئے گا اس کےبعدان کا بیٹا حکمرانی کرے گا، کیا ایک کا بیٹا اور دوسرےکی بیٹی ہی ملک کے حکمران رہیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے خبردار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پریہ 600ارب کا سیلزٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کےعلاوہ کوئی شارٹ ٹرم راستہ نہیں ہے، آصف زرداری اور نوازشریف کیوں الیکشن کرائیں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی تو ہار کے خوف سے الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔

ارشد شریف سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کو سچ بولنے پر قتل کرا دیا گیا ، موجودہ دورمیں کون سےعوام کوانسانی حقوق میسرہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتیں، بات چیت ہوتی رہتی ہے، دوستیوں میں بھی گفتگو ہوتی ہے، ہمارا تو ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پہلے بھاگے تھے اب مریم نوازبھی بھاگ چکی ہیں، باپ بیٹی باہربیٹھے ہیں یہ صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ میں دیکھ لیں لوگ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، بند کمروں میں کیے جانے فیصلےعوام پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلوں چند لوگوں کو فائدہ ہوتا ہوگا قوم کو نہیں، آج لوگ بند کمروں کے فیصلے کی وجہ سے اداروں پر اعتماد نہیں کررہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں