اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا شہبازشریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں ، اپوزیشن لیڈر کوتقریرکیلئے لامحدود وقت دینا ٹیکس کے پیسے کاضیاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی طویل تقریر پر کہا میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے ، شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ، شہباز شریف کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا تقریر کے وقت کی حد 45 منٹ ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈر کوتقریرکیلئے لامحدود وقت دینا ٹیکس کے پیسے کا ضیاع ہے۔
میں نے آج اسمبلی رولز میں ترمیم تجویز کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو تقریر کیلئے unlimited وقت دینا ٹیکس کے پیسے اور اسمبلی کے وقت کے ضیاع کے مترادف ہے لہذاࣿ وقت کی limit مقرر کی جائے 45 منٹ کا وقت ہونا چاہئے۔ شہبازشریف صبح سے تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر چرب زبانی کے سوا کچھ بھی نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 19, 2019
یاد رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریر کرتے ہوئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ واپس لینے اور نیا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔