بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اگرکوئی پاکستان میں ٹیکنالوجی لیکرآتا ہے توہم خیرمقدم کریں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگرکوئی پاکستان میں ٹیکنالوجی لیکرآتا ہےتوہم خیرمقدم کریں گے، سولرپینل اور طبی آلات ومشینری کی ٹیکنالوجی لاناچاہتےہیں توخوش آمدید۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرکوئی ٹیکنالوجی پاکستان لیکرآتا ہےتوہم خیرمقدم کریں گے، سولرپینل کی ٹیکنالوجی یا طبی آلات ومشینری کی ٹیکنالوجی لاناچاہتےہیں توخوش آمدید۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی بھی ٹیکنالوجی لائیں ہم خیرمقدم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا صنعت کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں ، ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگائیں، جس سے مستقبل میں آپ کو اور پاکستان کو فائدہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  آج کل یونیورسٹوں میں زیر تعلیم  نوجوانوں سےآئیڈیاز لینے چاہیئے ، مجھے یقین ہے یہی لوگ پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جے ایف تھنڈر کا الیکٹرونک خود بناتے ہیں لیکن موبائل کا چارجر نہیں بناسکتے ، الخالد ٹینک کا  60 فیصد حصہ پاکستان میں بناتے ہیں لیکن ہم اپنا ٹیلی وژن نہیں بناسکتے ۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا  کہ اگر ہم اپنی توجہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھیں تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں