اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ایف16 کے لئے امریکی سپورٹ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی وزیراعظم کی شاندارپذیرائی پربھارت میں واویلامچ گیا ہے اور بھونچال کی صورتحال ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اپنے بیان مٰں کہا ہمارےامریکا سےتعلقات پرانے ہیں، دفاعی تعاون پر تعلقات پھر سے بحال ہورہے ہیں، امریکا نے ایف16 کی اپ گریڈیشن کے لئے 125 ملین ڈالر رکھے ہیں، امریکاکی یہ سپورٹ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد مزید اچھی خبریں آتی رہیں گی، پاکستانی وزیراعظم کی شاندار پذیرائی پر بھارت میں واویلامچ گیا ہے، بھارتی لابی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستانی لیڈرز کے دورے ناکام ہوں مگر اس بارپانسہ پلٹ گیا، بھارتی پریشان ہوگئے کہ ہوا کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا بھارت توہماری ہرکامیابی پرڈپریشن میں چلاجاتاہے، ہماراپیسہ، ہمارا خلاباز لیکن پھر بھی بھارت میں لوگوں کومسئلہ ہے، بھارت میں تواس وقت بھونچال کی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چار سال سے بھارت کی ضد کی وجہ سےسارک اجلاس نہیں ہوسکا، ہم بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں، ہمیں تعلقات کی بہتری کے لئے تعاون چاہئے، بھارت کو پاکستان کی خطےمیں اہمیت ماننی چاہئے۔
فواد چوہدری نے ہمسایہ ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا بھارت کواس فریم ورک سے باہر آنا چاہئے، ہم چاہتےہیں بھارت پاکستان کی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت سجھے، ہماری خواہش نہیں کہ ہم بھارت سے لڑائیوں میں پڑے رہیں۔
مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان
یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کےلئےایک سوپچیس ملین ڈالرکی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ڈی ایس سی اےکی جانب سےجاری بیان کے مطابق پاکستان کوایف سولہ طیاروں کےلئےتکنیکی سپورٹ دینےکی منظوری محکمہ خارجہ نے دی، فیصلےسےامریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کوفائدہ ہوگا اور خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑےگا۔
پیس ڈرائیوایف سولہ پروگرام کے تحت ساٹھ امریکی کنٹریکٹرز کے نمائندے پاکستان میں آپریشنز کو دیکھیں گے۔