بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فواد چوہدری نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکالوجی نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کسانوں کے کئی روز سے مودی سرکار کے خلاف جاری احتجاج سے متعلق ٹوئٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے احتجاج کو 12 روز ہوگئے لیکن دہلی اپنے کسانوں کو سننے کےلیے تیار نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹؤئٹ میں کہا کہ لگتا ہے ہندوتوا نظریے پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو کسانوں کی فکر نہیں، اسی لیے بھارتی حکومت کی پنجاب کے خلاف پالیسیاں شرمناک اور بے رحم ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھارتی کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل سرحد کے دوسری طرح پنجابی کسان بھائیوں کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناانصافی کہیں بھی ہو سب کیلئے خطرہ بن جاتی ہے، اسی لیے ہمیں بھارتی پنجاب کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ مودی کی پالیسیاں پورے خطے کےلیے خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے متنازعہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل جاری ہے۔

کسانوں نے نئی دہلی کی سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کر رکھا ہے، حکومت اور کسانوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن تعطل برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں