بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے، حمزہ شہباز نے 26 ملین ڈالر  پاکستان سے باہر بھیجے ، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خبر دیکھی ہے حمزہ  شہباز کوگرفتارکرلیاگیاہے، کل آصف زرداری کوبھی گرفتارکیاگیاتھا، یہ گرفتاریاں بہت پہلےہونی چاہیےتھیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا 10سالوں میں وقتاًفوقتاًایک ٹیل چلی ہے ، کرپشن کی کڑیاں ابھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، پاکستانی عوام کےاربوں روپے لوٹے گئے  ہیں، حمزہ شہبازنےبڑی رقم وصول کی جس کےذرائع معلوم نہیں۔

پاکستان میں کرپشن کی داستانوں کی کڑیاں کھل رہی ہیں

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا حدبیہ کسی نہ کسی طرح ری ٹیلی کاسٹ ہوا ہے، حدیبیہ کیس میں جعلی طریقے سے پیسے باہر بھیجےگئے، عوام کو معلوم ہے ان لوگوں نے قومی دولت کولوٹاہے، دونوں خاندانوں نےمل کرقومی دولت پرہاتھ صاف کیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرپشن کی داستانوں کی کڑیاں کھل رہی ہیں، حمزہ شہبازنے26 ملین ڈالرپاکستان سےباہربھیجے، پہلے پیسے باہر بھیجے گئے اور   پھرواپس پاکستان لائے گئے، شریف فیملی نے 43ارب پاکستان سےباہربھیجا، ان لوگوں کےسپورٹرنہیں کہتےکہ ان لوگوں نےکرپشن نہیں کی۔

حمزہ شہبازنے26 ملین ڈالرپاکستان سےباہربھیجے

فوادچوہدری نے کہا یہ وہ مقدمات ہیں جوپی ٹی آئی حکومت سےپہلےشروع ہوئےتھے، عمران خان نےکرپشن کیخلاف ایک ماحول دیاہے، سسٹم کا احتساب  جاری ہے اوریہ آگےبڑھ رہاہے، یہ کیسزہمارےبنائےہوئےنہیں ان ہی کےدورکےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا موجودہ حکومت نےپہلی بارمضبوط احتساب کی بنیادرکھی، ہماراوعدہ تھاپاکستان میں مضبوط احتساب کی بنیادرکھیں گے، میرٹ  پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں، اب نمود و نمائش کادورنہیں،احتساب سب کابلاتفریق ہوگا۔

اب نمود و نمائش کادورنہیں،احتساب سب کابلاتفریق ہوگا

انھوں نے مزید کہا سندھ کاپیسہ مختلف جعلی اکاؤنٹس میں ڈالاگیا، جعلی اکاؤنٹس آصف زرداری اوربلاول ہاؤس کےساتھ لنک تھے، اس ماحول کی وجہ سےاب سارے ڈاکو جیل میں ہیں، حقیقت یہ ہےکہ سارے مقدمےصحیح ہیں، یہ کس کا پیسہ تھایہ غریب سندھ کےعوام کاپیسہ تھا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا نواز شریف، شہبازشریف کاپیسہ لندن جارہاتھا، یہ لوگ لوگوں کاپیسہ نکال کراپنی جیبوں میں ڈال رہےتھے ، حامیوں سےپوچھتاہوں کس اخلاقی طورپران کاساتھ دے رہےہیں، گزشتہ دورمیں ن لیگ نےپیپلزپارٹی پرکیسزبنائے، دونوں پارٹیزنےایک دوسرےپرکیسزبنائے۔

کرپٹ عناصرکوپکڑاجاناپاکستان کاروشن باب ہے

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا مشرف نےنوازکوگرفتارکیا،احتساب نہیں ڈیل ہوگئی، ہم نےپہلی بارمضبوط احتساب کی بنیادرکھی ہے، مضبوط احتساب ہو رہا ہے، سیاسی انتقام نہیں، کرپٹ عناصرکوپکڑاجاناپاکستان کاروشن باب ہے۔

ان کا کہنا تھا اگلامرحلہ ریکوری کا ہونا چاہیے، امید رکھتا ہوں نیب احتساب کے عمل کو جاری رکھےگی، امید رکھتا ہوں نیب احتساب کے عمل کو جاری رکھےگی، پاکستان کے لوگوں کے پیسے پاکستان واپس آنے چاہئیں۔

فوادچوہدری نے کہا زرداری، حمزہ، شہباز اور نواز اب کوئی جعلی گواہ بھی نہیں، آپ نے پاکستان سے باہر پیسے بھیجے ثبوت موجود ہیں، ریڑھی، پاپڑ، ٹیکسی والوں کے نام جعلی اکاؤنٹس کھولےگئے، جوگھرلوٹ کرچلےگئے وہی لٹیرے شور مچا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا زرداری اورشریف فیملی نے پاکستان کو اپناگھر نہیں سمجھا ، پاکستان نے دونوں فیملیز کو عزت دی ، ان دونوں فیملیز نے ہی گھرمیں لوٹ مار کی، شریف اور زرداری فیملیز نے سرغنہ کا کردار ادا کیا، ہمارے قیمتی سال ضائع کیےگئے، عدالتی فیصلوں کو خوش آمدید کرتے ہیں۔

زرداری اورشریف فیملیزکی سیاست ختم ہوگئی ہے

انھوں نے کہا گیس کے محکمہ میں 157ارب کا قرضہ یہ چھوڑ کرگئے ، حلف اٹھایا تو معلوم ہوا 10 ارب ڈالر قرضہ دینا ہے، حمزہ شہباز اور زرداری کی گرفتاری روشن مستقبل کی نشانی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا زرداری اورشریف فیملیزکی سیاست ختم ہوگئی ہے، ن لیگ اورپی پی بڑی پارٹیاں ہیں، اب آگے سوچنا چاہیے، پاکستان کے عوام اب کرپٹ عناصر سے ریکوری چاہتے ہیں، پاکستان کو لوٹنے والے اب لمبے عرصے کیلئے جیلوں میں ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اب متبادل قیادت دیکھے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہماری معاشی کارکردگی آئندہ سال نظر آئے گی، ہم معیشت کی بنیادوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، لوٹے ہوئے پیسے واپس آنا شروع  ہوگئے ہیں، طاقتور ترین لوگ ہی جیل جائیں گے، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھانا اہم ہے۔

اصل پیسےتواسحاق ڈار،حسن اورحسین نوازکےپاس ہیں

ان کا مزید کہنا تھا اسحاق ڈارکی واپسی قریب ہے،حسن اورحسین بھی آئیں گے، اصل پیسے تو اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کے پاس ہیں، کرپٹ عناصر کے لیے لوگ  باہرکیوں نکلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں