اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘یہ حکومت پاکستان پر اللہ کاعذاب بن کر نازل ہوئی ہے، استغفار کی تسبیح پڑھیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور :تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان پر اللہ کاعذاب بن کرنازل ہوئی ہے، استغفارکی تسبیح پڑھیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ،یہ حکومت پاکستان پراللہ کاعذاب بن کرنازل ہوئی ہے،استغفارکی تسبیح پڑھیں اورجدوجہد میں شامل ہوں۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے رات کے اندھیرے میں خاموشی سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی تھی ، جس کے بعد نئی قیمت دوسو باہتر روپے لٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے اضافہ کیا گیا، جس سے ڈیزل دوسو ترانوے روپے لٹر ہوگئی جبکہ مٹی تیل بھی دو روپےچھپن پیسے مہنگا کرکےایک سونوے روپے انیتس پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں