لاہور : وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سلیوٹ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، ہم اتنے چھوٹے دل والے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور میں ایلیٹ پولیس کے اہلکار نے العزیزیہ ریفرنس کے سزایافتہ مجرم نوازشریف کو سلیوٹ کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم چھوٹے دل والے نہیں کہ سیلوٹ کرنے پر کسی کے خلاف کارروائی کریں، مذکورہ اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس واقعے نےپانچ جولائی دو ہزار سترہ کو جے آئی ٹی میں پیشی پر مریم نواز کو سلیوٹ کرنے والی ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم کی یاد تازہ کر دی۔