اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان کےتمام معاشی اشاریےمثبت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعدپاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، عوام اور اداروں کا وزیراعظم پرمکمل اعتماد ہے، جس سے ہی سیاسی ومعاشی استحکام ممکن ہوا، چاہتےہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سےعلیحدہ دیکھے اور انتخابی وعدالتی اصلاحات پربات چیت ہو۔
الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں،طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،عوام اوراداروں کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا،چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2021
گذشتہ روز فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں کھانےپینےکی اشیامسلسل مہنگی ہورہی ہیں، پاکستان میں قیمتیں بڑھنےکاتناسب دنیا سےکم رہا، فی کس آمدنی میں اضافےنےمہنگائی کےاثرات کوکافی کم کیا، ہماری کامیابی کی بنیادی وجہ کوروناوائرس کاکامیاب مقابلہ کرنا ہے۔