اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘فواد چوہدری نے کہا تجزیہ غلط بھی ہوسکتا ہے،جو واقعی غلط تھا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف رائے رکھتا ہو تو اظہار اندرونی طور پر ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ فوادچوہدری نے انٹرویو کے شروع میں کہا کہ یہ ان کا تجزیہ ہے، فوادچوہدری نےکہاتھاتجزیہ غلط بھی ہوسکتاہے جو واقعی غلط تھا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پوری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اگر پارٹی میں کوئی اختلاف رائے رکھتا ہو تو اظہار اندرونی طور پر ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگ عمران خان کےووٹ بینک پرآئے ہیں، عمران خان کے نظریے پر عوام نے ووٹ دیئے، ہمیں 2سال بھی نہیں ہوئے اور مقابلہ 40سال کےلٹیروں سے ہے، اس ملک کی غریب عوام کو لوٹا گیا اور سرمحل بنائے گئے، لندن میں فلیٹس،جائیدادیں بنائیں،خود امیر اور لوگ عوام غریب ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کوعام آدمی کااحساس ہے،ان کی پوری اس کیلئےہے انشااللہ!عمران خان اپنی ٹیم کیساتھ ملک کوبحرانوں سےنکال لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں