جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

فوادچوہدری نے کوئٹہ ، حیات آباد اور کوسٹل ہائی وے واقعے کوبہیمانہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کوئٹہ ،پشاور اور کوسٹل ہائی وے واقعے کو بہیمانہ قرار دیتے ہوئے کہا حملوں میں منظم پیٹرن نظرآرہا ہے، ذمے داران کو مثال عبرت بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کوئٹہ میں ہزارہ پر حملہ، پھرحیات آباد میں اور پھر آج کوسٹل ہائی وے کا بہیمانہ واقعہ ہیں ، حملوں میں ایک منظم پیٹرن نظرآرہا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری کاکہنا تھا امن کیلئے بہت قربانی دی ہے، ذمےداران کو مثال عبرت بنا دیں گے،دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں،جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کردیا ، لیویز ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ سے 14 افراد قتل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں