بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

”تحریک عدم اعتماد ختم ہو تو وزیر اعظم الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ختم ہو تو وزیر اعظم عمران خان الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ ملاقاتوں میں مختلف آپشنز پر بات ہوئی ہے، اپوزیشن مانے یا نہ مانے الیکشن کی طرف جائیں گے، تحریک عدم اعتماد ختم ہو تو وزیر اعظم عمران خان الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے اٹھارویں ترمیم کے بعد ایمرجنسی شق کو بھی نہیں پڑھا، اٹھارویں ترمیم کو ہر کوئی اپنی منطق کے مطابق پیش کرتا ہے، لوگوں کے جذبات ہیں، ظاہر ہے اسلام آباد آئیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، ہر گھنٹے کے بعد لوگ تبدیل ہوتے ہیں آنا جانا لگا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تکریم کا احترام کریں، پاکستان کے خلاف سازش کو ناکام بنانے کے لیے وزیر اعظم نے سب سے اپیل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں