بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نواز شریف کے واپس پاکستان آنے کی امید کم ہے ، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اس طرح جانا معاشرے کے لئے بدقسمتی ہے، اس سے یہ تاثر گہرا ہواہے کہ یہاں قانون عام اور خاص کیلئے الگ ہے، نواز شریف کے واپس آںے کی امید کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب نےمجھےکیوں نکالاسےخداکےلیےمجھےنکالوکاسفربہت جلدکیا، لگ رہاہےنوازشریف صحت مندہیں، اب ان کا علان لندن میں ہوگا اللہ کرے واپس آجائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ عام اور خاص آدمی کیلئے الگ قانون ہے ، میری ذاتی رائے ہے کہ فیصلے پرسپریم کورٹ میں اپیل کرنی چاہیے ، کابینہ آج سپریم کورٹ میں اپیل کرنےسے متعلق فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عام دنوں میں ملزم کا دو بجے کے بعد وکالت نامے پر دستخط نہیں ہوتے، امیر اور غریب کیلئے الگ قانون ہماری سوسائٹی کی ناکامی ہے، میں نے پہلے دن سے ہی کہا نوازشریف کو باہر نہ بھیجیں، نواز شریف کے اس طرح سے جانے سے یہ تاثر مزید گہراہوا، ان کا اس طرح سے جانا معاشرے کیلئے بدقسمتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے سے تاثر بنتا ہے آئین کی مکمل عملداری نہیں ، بدقسمتی سے اس نظام میں عام آدمی کیلئے کسی کا دل نہیں دکھتا ، جیلوں میں دیگربیمار قیدیوں کوبھی باہرجانےکی اجازت ملنی چاہیے، دیکھنا ہے کہ نواز شریف واپس آتے ہیں یا نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ نے انڈیمنٹی بانڈ کی مخالفت کرکے ثابت کیا چمڑی جائے دمڑی نہ جائے ، اس بات کی کم امیدہےکہ نوازشریف واپس آئیں، ہم نظام کا حصہ ہیں بادشاہت نہیں کہ بولیں کہ الٹا لٹکا دو۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ صرف زرداری صاحب نہیں سب بیمار ہیں ، برطانیہ میں بریگزٹ اور یہاں پر بھاگٹ ہورہا ہے ، نظام بدلنا ایک جدوجہد ہے ، جس میں عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں