جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

’’مریم نواز بانی ایم کیو ایم پارٹ ٹو بنتی جارہی ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز بانی ایم کیو ایم پارٹ ٹو بنتی جارہی ہیں، وہ بھی اداروں کو ایسے ہی دھمکیاں دیتے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے آج ایک نئی بات کہہ دی، کہتی ہیں نیب سے انتقام لیں گے، وہ کیسے اداروں کو دھمکیاں دے سکتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف سرکاری اداروں کو دھمکانے پر کارروائی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان بھی کہتے ہیں کسی کی ہمت نہیں مجھ سے سوال کرے، درست ہے طاقتور لوگ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وہ وقت دور نہیں جب نیب کو ہم انتقام کا نشانہ بنائیں گے: مریم نواز

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق شیریں مزاری سے زبردست قانون بنایا ہے، اپوزیشن کم از کم لاپتا افراد قانون سے متعلق سنجیدگی دکھا دے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ لاپتا افراد نواز دور میں ہوئے، ن لیگ دور میں لاپتا افراد سے متعلق کیوں کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سب غلط نظر آتا ہے اور حکومت میں آتے ہی ٹھیک ہوجاتا ہے، نواز شریف نے لاپتا افراد سے متعلق کیا کیا جو آج قصیدے پڑھ رہے ہیں، ن لیگ جب بھی بات کرے پہلے معافی مانگے پھر بات کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں