پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ممبران اسمبلی کے استعفے عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی کےاستعفے عدالت میں چیلنج کرنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتے ، مرکز، سندھ اوربلوچستان میں انتخابات چندہفتےکی دوری پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ممبران اسمبلی کےاستعفےعدالت میں چیلنج کرنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتے، تمام اراکین نےاستعفیٰ عام انتخابات کی راہ ہموار کرنےکیلئےدیاتھا۔

فوادد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ منزل اب قریب ہے، اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا۔

ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ مرکز، سندھ اوربلوچستان میں انتخابات چندہفتےکی دوری پرہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کےبغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہو گی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں