جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

50سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں‌ گے،اب پیسے بچانے کیلئے سیاست ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں، انھوں نے نوازشریف کیس کی کروڑوں روپےفیس لی، خواجہ حارث فیس نہ لیتے تو مانتے کہ نوازشریف کو سزا ہونی چاہیے، بدقسمتی ہےفول پروف مقدمات ختم ہونےمیں سالوں لگ جاتے ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی لیڈرشپ ہےنہ نظریہ ہے، اب پیسےبچانےکیلئےسیاست ہورہی ہے، 50سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات نے میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف 100فیصدجیل جائیں گے، جس پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے عدالت سے سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  کہ اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب کرانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں، اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے متحد ہو جائے۔

این آر او کے حوالے سے انھوں نے کہا تھا کہ یہ پوچھیں این آر او کون کون نہیں مانگ رہا ہے، پیسے لیں گے نہ چھوڑیں گے وزیراعظم نے واضح کردیا ہے، میاں صاحب آج کل اپنے اکاؤنٹنٹ کے ساتھ مصروف ہوں گے، حساب کتاب لگا رہے ہوں گے کہ کتنا پیسا پاکستان کو دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں