اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی اور دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہو جائے گی ، دنیاسےکہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت موجودہ صورت حال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت کشیدگی خطےکےبعددنیابھرپراثراندازہوسکتی ہے اور جنگ کی صورت میں دنیامزیدحصوں میں تقسیم ہوگی، جس سے شدت پسندی پروان چڑھےگی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اوردنیاکی ہارہوگی، دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کرکشیدگی کاخاتمہ کریں۔
World must realize Pak-India conflict ll destabilise region and later the World at large, world ll be more divided and extremism at new peaks…. extremism ll be ultimate winner … Pak,India and the World ll loose…. lets work together to avert this situation
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 28, 2019
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے 2 بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں : جارحیت کی توجواب دیناہماری مجبوری ہوگی، وزیراعظم
بعدازاں : وزیراعظم عمران خان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہئیں، جارحیت کی توجواب دیناہماری مجبوری ہوگی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کر کے وزیرِ اعظم کی دعوت کو مثبت لے گا، تاہم خدشہ ہے کہ بھارت پھر کوئی حرکت کر سکتا ہے۔